توشہ خانہ ٹو کیس: عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

 توشہ خانہ ٹو کیس: عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

ویب ڈیسک: احتساب عدالت اسلام آباد سےبانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس ایف آئی اے کو منتقل،احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق فیصلہ میں کہا گیا کہ  نیب ترامیم کے تحت 500 ملین سے کم کے مقدمات نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے، توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں مال مقدمہ کی قیمت 500 ملین سے کم ہے، لحاظہ توشہ خانہ ٹو ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

توشہ خانہ ٹو مقدمہ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت کو منتقل کیا جاتا ہے،بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں اور ریفرنس کی فائل اسپیشل جج سینٹرل کو بھجوائی جائیں،فریقین کے وکلاء کل 10 ستمبر کو اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں۔

Watch Live Public News