سنجے دت کے والد کا پاکستان سے متعلق پرانا بیان وائرل ہوگیا

سنجے دت کے والد کا پاکستان سے متعلق پرانا بیان وائرل ہوگیا
کیپشن: سنجے دت کے والد کا پاکستان سے متعلق پرانا بیان وائرل ہوگیا

ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار سنجے دت کا پاکستان سے متعلق پرانا بیان وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار سنجے دت نے ایک جذباتی واقعہ یاد کیا جب ان کے والد نے اظہار کیا کہ وہ اپنے وطن ( پاکستان) کو کتنا یاد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک رات میں 2 بجے کے قریب شوٹنگ سے گھر واپس آیا تو دیکھا کہ میرے والد اکیلے بیٹھے ہیں، بہت اداس نظر آرہے ہیں۔ میں نے محسوس کیا کہ وہ اپنی ماں کو یاد کر رہے ہیں ، تو میں نے آہستہ سے پوچھا کہ کیا معاملہ ہے؟ والد نے میری طرف دیکھا اور کہا کہ بیٹا، مجھے اپنا گھر یاد آرہا ہے۔ پھر انہوں نے کہا کہ تم نہیں سمجھو گے، پاکستان میرا گھر ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جو مجھے یاد ہے۔

سنجے دت نے کہا کہ تقسیم کے دوران جو کچھ ہوا وہ دونوں فریقوں کیلئے تلخ یاد تھا۔

خیال رہے کہ سنیل دت بلراج دت کے طور پر 6 جون 1929 کو جہلم ضلع، برطانوی ہندوستان کے گاؤں نکہ خوش میں پیدا ہوئے، جو اب پنجاب، پاکستان کا حصہ ہے۔ وہ ایک پنجابی ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے جو 1947 کی تقسیم کے بعد ہندوستان ہجرت کر گئے۔

سنیل دت بعد میں ممبئی چلے گئے جہاں وہ ایک اداکار، فلم پروڈیوسر اور سیاست دان بن گئے۔

سنجے دت کے اپنے والد سنیل دت کی راجکمار ہیرانی کی فلم منا بھائی ایم بی بی ایس جو 2003 میں ریلیز ہوئی تھی۔

Watch Live Public News