ویب ڈیسک: پاک فوج نے بھارت کو 3 محاذوں پر ناقابلِ فراموش شکست سے دوچار کیا۔
پاکستانی فوج نے نارووال کے قریب جسر پُل کا دفاع کرتے ہوئے بھارتی فوجوں کو شدید نقصان پہنچایا جس میں لیفٹیننٹ کلیم محمود نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پائی۔ بھارتی انجینئرز کی ٹیم کو پاک فوج نے سونا مرگ کے مغربی مقام پر حملہ کر کے بھاری نقصان پہنچایا۔ بھارتی پٹھان کوٹ اور جودھ پور ائیر بیس پاکستانی فوج کے ہاتھوں مکمل طور پر تباہ کر دیئے گئے ۔
پاکستان شاہینوں کے ہاتھوں 28 بھارتی جہاز ہوا میں، 2 اینٹی ائیر کرافٹ گن سے، 36 زمین پر کھڑے اور اس کے علاوہ 15 جہاز کلائی کونڈا ائیر بیس پر تباہ کر دیئے گئے۔ بھارت کو تمام محاذوں پر شکست کا سامنا تھا، بھارتی فوج پسپاء کا شکار ہورہی تھی ۔ پاک فوج کے جوانوں نے ہمت اور دلیری کی نئی داستانیں رقم کیں۔