ویڈیو: نیپال میں مشتعل مظاہرین نے وزیر خزانہ کو گھیر لیا، فلائنگ کک بھی ماری

ویڈیو: نیپال میں مشتعل مظاہرین نے وزیر خزانہ کو گھیر لیا، فلائنگ کک بھی ماری

(ویب ڈیسک ) نیپال میں احتجاج کے دوران مبینہ طور پر وزیرِ خزانہ نوجوان مظاہرین کے نرغے میں آ گئے۔

ویڈیو میں  دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل ہجوم نے مبینہ طور پر وزیر خزانہ کو گھیر لیا اور سخت نعرے بازی کی جا رہی ہے۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین میں سے ایک شخص نے مبینہ طور پر وزیر خزانہ کو فلائنگ کک بھی ماری۔

واضح رہے کہ پرتشدد احتجاج کے باعث وزیر اعظم کے پی شرما اور چند وزیر مستعفی ہو چکے ہیں ۔

خیال رہے کہ نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف احتجاج شروع ہوا۔پرتشدد احتجاج میں کئی لوگ ہلاک ہو چکے ہیں ۔

Watch Live Public News