(ویب ڈیسک ) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد قطر کا سخت ردعمل آگیا۔
قطر نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کردی ۔ قطر نے بیا ن میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ تمام بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ دوحہ میں حماس کے عہدیداروں کو نشانہ بنانے والے بزدلانہ اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ اسرائیل کےحملے کی اعلیٰ ترین سطح پر تحقیقات جاری ہیں۔
خیال رہے کہ قبل ازیں اسرائیلی فوجی ترجمان نے بیان میں کہا تھا کہ دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کو شنانہ بنایا گیا ہے۔اسرائیلی میڈیا نے سینئر اسرائیلی عہدیدار کےحوالےسے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں حماس رہنما خلیل الحیہ اور جابرین بھی شامل ہیں۔