شاہ محمود قریشی اہم مقدمہ سے بری، یاسمین راشد، محمود الرشید کو 10،10 سال قید کی سزا

شاہ محمود قریشی اہم مقدمہ سے بری، یاسمین راشد، محمود الرشید کو 10،10 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک: لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سپریم کورٹ جج کے سکواڈ کی گاڑی جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت  نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری کردیا،  دیگر ملزمان یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، محمود الرشید، عمر سرفراشز چیمہ کو دس ، دس سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

خدیجہ شاہ کو 5 سال قید کی سزا جبکہ افشاں طارق، روبینہ جمیل کو مقدمے سے بری کردیا گیا،  مقدمے کا فیصلہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سنایا۔ 

Watch Live Public News