غیر اخلاقی مواد پھیلانے پر خاتون ٹک ٹاکرز گرفتار، ویڈیو سامنے آگئی

غیر اخلاقی مواد پھیلانے پر خاتون ٹک ٹاکرز گرفتار، ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک: پشاور پولیس کی بداخلاق اور غیر مہذب ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائیاں تیز،   ٹک ٹاکر علیشہ 007 کو گلبہار پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق پشاورسوشل میڈیا پر بے ہودہ، فحش اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے کی وجہ سے گرفتار کیا،  ٹک ٹاک پہ بےحیائی پھیلانے والی علیشہ 007 کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پشاور پولیس کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بے ہودہ اور غیر اخلاقی مواد اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

 ملزمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ویڈیو بیان میں کہا کہ’ میں اقرار کرتی ہوں کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد بناتی رہی‘۔

ملزمہ علیشہ کا مزید کہنا تھا کہ ’’ میں سچے دل سے توبہ کرتی ہوں، آئندہ ایسا نہیں کروں گی‘۔ 

Watch Live Public News