شی جن پنگ اور اینڈی برنہم کا ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

شی جن پنگ اور اینڈی برنہم کا ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
کیپشن: شی جن پنگ اور اینڈی برنہم کا ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویب ڈیسک: چینی صدر شی جن پنگ اور برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے چین اور برطانیہ کے درمیان تعاون مزید بڑھانے اور باہمی مفادات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کے مقابلے میں مشترکہ مفادات کہیں زیادہ ہیں، اس لیے اختلافات پر قابو پاتے ہوئے باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو وسعت دینا ضروری ہے۔

چینی صدر نے ٹیکنالوجی، تعلیم، صحت اور مالیاتی شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے اور برطانیہ میں چینی سرمایہ کاروں کے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ پر بھی زور دیا۔

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون اقتصادی ترقی اور عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری کا باعث بن سکتا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے روس یوکرین جنگ، انسانی حقوق اور دیگر اہم عالمی و باہمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Watch Live Public News