ایس سی او گروپ فوٹو: پیوٹن اور شی جن پنگ، مودی کے بجائے شہباز شریف کے قریب کھڑے نظر آئے

ایس سی او گروپ فوٹو: پیوٹن اور شی جن پنگ، مودی کے بجائے شہباز شریف کے قریب کھڑے نظر آئے
کیپشن: ایس سی او گروپ فوٹو: پیوٹن اور شی جن پنگ، مودی کے بجائے شہباز شریف کے قریب کھڑے نظر آئے

ویب ڈیسک: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کی گروپ فوٹو سوشل میڈیا پر سیاسی بحث کا موضوع بن گئی، جہاں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے وزیراعظم شہباز شریف کے قریب کھڑے ہونے کو مختلف انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر بعض حلقوں نے اس تصویر کو پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی اثر و رسوخ اور بھارت کے حوالے سے بدلتے ہوئے علاقائی منظرنامے سے جوڑا ہے۔

بھارتی میڈیا میں وزیراعظم نریندر مودی کی دیگر رہنماؤں سے ملاقاتوں، مصافحے اور گلے ملنے کے مناظر کو زیادہ نمایاں کیا جاتا ہے، جبکہ گروپ فوٹو میں ان کی پوزیشن کو نظر انداز کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان نے 2026-27 کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سربراہانِ مملکت کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے۔ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ایس سی او سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس کے اعلامیے پر دستخط کی تقریب ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے اعلامیے پر دستخط کیے۔

Watch Live Public News