نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں نے قبرستانوں کا رخ کر لیا

نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں نے قبرستانوں کا رخ کر لیا
کیپشن: نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں نے قبرستانوں کا رخ کر لیا

ویب ڈیسک:  نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد شہریوں نے قبرستانوں کا رخ کر لیا۔

 تفصیلا ت کے مطابق نمازعیدالفطر کی ادائیگی کے بعد شہریوں کا دعائے مغفرت کیلئے قبرستان آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد قبرستانوں میں پہنچی، شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور ان کی مغفرت کی دعا بھی کی، شہریوں نے قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کی خوشی ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ اپنے پیاروں کے بچھڑنے کا دکھ بھی ہے، نماز کے بعد یہاں اپنے عزیز و اقارب کی دعائے مغفرت کیلئے آئے ہیں۔