ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے 9 مئی کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیے ۔
تفصیلات کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کا جسمانی ریمانڈ نہ دیے جانے کیخلاف اپیل 14 اپریل کو مقرر کی گئی ہے۔ سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت 15 اپریل کو ہوگی ۔اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیل پر سماعت بھی 15 اپریل کو ہوگی ۔
یاد رہے کہ اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل نگران کے پی حکومت نے 2023 میں دائر کی تھی ۔
چیف جسٹس یحیحی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔تین رکنی بنچ پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں اور رہنماؤں کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر بھی سماعت کرے گا۔