ویب ڈیسک: پنجاب کے مختلف شہروں سمیت لاہور میں بھی ہیٹ ویو نے شدت اختیار کرلی۔پی ڈی ایم اے اور ای پی اے کی جانب سے شہریوں کو خبردار کر دیا گیا۔
سیکرٹری ماحولیات جہانگیر انور راجہ کا کہنا ہے کہ اس سال موسمیاتی تبدیلی کے اثرات زیادہ شدید ہیں۔ ہیٹ ویو کے دوران درجہ حرارت میں 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہو سکتا ہے۔یہ گرمی معمول کے دنوں سے کہیں زیادہ شدید ہوگی۔
اے ڈی جی پی ڈی ایم اے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے لاہور سمیت مختلف شہروں میں بچاؤ کے اقدامات کر رہا ہے۔ ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے شہریوں کو الرٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔ درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیا جا رہا ہے۔