ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری 

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری 

(ویب ڈیسک )   بجلی کے ٹیرف میں فرق ختم کرنے کے لیے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق   نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 71 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق تمام ڈسکوز صارفین بشمول کے الیکٹرک صارفین کیلئے ہو گی ۔

بجلی کی قیمت میں کمی تین ماہ کے لیے ہو گی، صارفین کو 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ کا ریلیف اپریل سے جون تک دیا جائے گا ۔

نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا  ہے۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر 4 اپریل کو سماعت کی تھی ۔

صارفین کو اپریل سے جون تک کے بلوں میں 58 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ حکومت کو بھجوا دیا۔

Watch Live Public News