پی ایس ایل 10 ، کراچی کنگز نے حسن علی کو نائب کپتان مقرر کردیا 

پی ایس ایل 10 ، کراچی کنگز نے حسن علی کو نائب کپتان مقرر کردیا 

(ویب ڈیسک)  ایچ بی ایل پی ایس ایل 10  لیے کراچی کنگز نے فاسٹ بولر حسن علی کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق   حسن علی پچھلے سیزن میں کراچی کنگز کا حصہ بنے اور 14 وکٹوں کے ساتھ وہ کراچی کنگز کے سب سے کامیاب بولر رہے۔

کراچی  کنگز کے اونر سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ   حسن علی میں وہ جذبہ ہے جو کراچی کنگز کی پہچان ہے، ہم چاہتے ہیں کہ وہ کپتان ڈیوڈ وارنر کے ساتھ مل کر ٹیم کو اگلے درجے پر لے جائیں۔

خیال رہے کہ   کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 12 اپریل کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلیں گے۔

افتتاحی تقریب: 

پی ایس ایل سیزن 10 کی افتتاحی تقریب 11 اپریل کو راولپنڈی میں شام 7 بجے منعقد ہوگی۔افتتاحی تقریب میں مشہور  گلوکار اپنی پرفارمنس کا جادو جگائیں گے۔

افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت  کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے شروع  ہو گا۔

پی ایس ایل 10 مجموعی طور پر چار مقامات پر کھیلا جائے گا جن میں  لاہور کا قذافی سٹیڈیم ، کراچی کا نیشنل سٹیڈیم، ملتان کرکٹ سٹیڈیم اور پنڈی کرکٹ سٹیڈیم شامل ہیں۔

Watch Live Public News