(ویب ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستانی تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین یکجہتی مارچز کا انعقاد کریں۔
امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر کل ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچز کا انعقاد کیا جائے گا۔مرکزی مارچ مال روڈ لاہور پر ہو گا جس کی قیادت حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔ فلسطین مارچ میں بچوں، خواتین، فیملیز کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کی مذمت کے طور پر گھروں سے نکلیں، پاکستانی تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین یکجہتی مارچز کا انعقاد کریں۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کا مقصد امت مسلمہ کے حکمرانوں کو خواب غفلت سےجگانا ہے، موجودہ حالات میں حماس کا ساتھ نہ دینا منافقت ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی 13اپریل کو کراچی میں بہت بڑا مارچ کریں گی ،18کو ملتان میں فلسطین مارچ ہو گا ، جماعت اسلامی20 اپریل کو اسلام آباد میں فلسطین مارچ کرے گی۔