ویب ڈیسک: پنجاب اورخیبرپختونخوا کےبعض علاقوں میں بادلوں کی انٹری، ڈیرہ غازی خان میں ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ جاری، کوٹ ادو میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔
محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا، پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی، ڈیرہ غازی خان میں ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کوٹ ادو میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔
ٹانک شہراورمضافات میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری سےموسم سرد ہوگیا، بارش اور ژالہ باری سے گندم اور چنا کی فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پرژالہ باری بھی متوقع ہے ۔
خیبرپختونخواکے اضلاع چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ،شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی ، کوہاٹ ،کرک ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور کرم میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
پنجاب کے اضلاع مری ،گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،شیخوپورہ،قصور،اوکاڑہ ،ساہیوال، فیصل آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورچند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کے علاوہ تیز/گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز/گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔