پاکستان کے بارے میں عالمی ردعمل منفی90 سے مثبت70 میں تبدیل ، اپسوس سروے

پاکستان کے بارے میں عالمی ردعمل منفی90 سے مثبت70 میں تبدیل ، اپسوس سروے

(ویب ڈیسک) مارکیٹ ریسرچ و عوامی رائے عامہ کے عالمی ادارے اپسوس  کے سروے کے مطابق   پاکستان کے ثالثی کردار پر عالمی رائے عامہ میں نمایاں مثبت تبدیلی آئی ہے۔

اپسوس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بارے میں عالمی ردعمل منفی90 سے مثبت70 میں تبدیل ہوگیا۔ جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر پذیرائی۔دنیا بھر میں لوگ پاکستان کو ممکنہ بڑی جنگ روکنے میں کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر #ThankYouPakistan عالمی سطح پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔عالمی سطح پر پاکستان کی قیادت کو جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر سراہا جا رہا ہے۔

اپسوس  کے مطابق پاکستانی عوام نے ملک کے عالمی کردار پر فخر اور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔عالمی مباحثوں میں پاکستان کے مثبت امیج میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جنگ بندی کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی حیثیت مزید مضبوط ہوئی ہے۔عالمی رائے عامہ پاکستان کے کردار کو خطے میں امن کے لیے اہم پیش رفت قرار دے رہا ہے۔

Watch Live Public News