پی آئی اے کا جشن آزادی پر خصوصی ڈسکاؤنٹس کا اعلان

پی آئی اے کا جشن آزادی پر خصوصی ڈسکاؤنٹس کا اعلان
کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز ( پی آئی اے) کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان، مسافروں کے لئے جشن آزادی کے موقع پر تمام اندراون ملک پروازوں پر 14 فیصد ڈسکاؤنٹ کی پیشکش۔ 14 اگست یوم آزادی کا جشن اب منائیں، مزید پر جوش انداز میں کیونکہ پی آئی کی طرف سے جشن آزادی کے موقع پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز ( پی آئی اے) کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش 14 تا 16 اگست تک سفر کرنے پر محدود رہے گی۔ ٹکٹس اب فوری فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔