برازیل؛ مسافر طیارہ گرنے کی ویڈیو ،62 افراد لقمہ اجل بن گئے

برازیل؛ مسافر طیارہ گرنے کی ویڈیو ،62 افراد لقمہ اجل بن گئے
کیپشن: Plane carrying 62 people crashes
سورس: Facebook

ویب ڈیسک: برازیل میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں62 افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی ٹی وی سٹیشن گلوبو نیوز کے مطابق جمعہ کو برازیل کے شہر وینہیڈو میں ایک طیارہ جس میں 62 افراد سوار تھے گر کر تباہ ہو گیا, ساؤ پالو کی ریاستی فائر بریگیڈ نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی ہے کہ ایک طیارہ ونہیڈو میں گر کر تباہ ہو گیا، اور اس نےعملے کو حادثے کے علاقے میں بھیج دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ طیارہ درختوں کے جھرمٹ میں گرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، جس کے بعد سیاہ دھوئیں کا ایک بڑا بادل اٹھ رہا ہے۔

دوسری جانب ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، برازیل کے صدرنے حادثے کے متاثرین کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، انہوں نے مزید کہا کہ جہاز میں سوار تمام افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

Watch Live Public News