شہبازشریف ملکی معیشت کو ٹھیک نہیں کرسکے،مولانافضل الرحمان

شہبازشریف ملکی معیشت کو ٹھیک نہیں کرسکے،مولانافضل الرحمان
کیپشن: شہبازشریف ملکی معیشت کو ٹھیک نہیں کرسکے،مولانافضل الرحمان

ویب ڈیسک: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ   مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ  شہباز شریف ملک کو  آگے لےکر جانے میں ناکام  رہے ہیں۔

مردان میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ معیشت اتنی گرچکی ہے کہ آنے والی کوئی حکومت اسےنہیں اٹھا سکتی، جب امن و امان کی صورت حال خراب ہوگی تو  معیشت بھی خراب ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  شہباز شریف ملک کو آگے لےکر جانےمیں ناکام رہے ہیں،  شہباز شریف ملکی معیشت کو ٹھیک نہیں کرسکے، شہباز شریف نے کہا تھا کہ ملک کی معیشت کو اٹھاؤں گالیکن وہ نہیں اٹھا سکے، شہباز شریف چین گئے اور سرمایہ کاری کے لیے آمادہ کرنےکی کوشش کی، چین نے ایک ہی بات کی کہ سیاسی استحکام نہیں، امن و امان کی صورتحال صحیح نہیں، جب امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی تو سرمایہ کاری نہیں ہوگی۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ غیر ضروری طور پر باہر سے گندم کیوں منگوائی گئی؟ اتنی گندم درآمد کرائی گئی کہ یہاں کسانوں کی گندم گھروں میں پڑی رہ گئی۔

Watch Live Public News