معرکہ حق یوم آزادی ، قومی ترقی میں ہیروز آف پاکستان کی روشن داستانیں

معرکہ حق یوم آزادی ، قومی ترقی میں ہیروز آف پاکستان کی روشن داستانیں
کیپشن: معرکہ حق یوم آزادی ، قومی ترقی میں ہیروز آف پاکستان کی روشن داستانیں

 ویب ڈیسک: علم و خدمت سے ملت کا مستقبل تابناک بنانے والے ہیروز کو خراج تحسین، پاکستان کے مستقبل کے معمار سماجی کارکن ہدایت اللہ کی درخشاں کہانی جانیے۔

سماجی کارکن ہدایت اللہ نے کہا کہ میراتعلق چترال سے ہے اور 1988 سے طلبہ کی خدمت کر رہا ہوں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے توسل سے چترال کے طلبہ کیلئے ایک ہاسٹل بنایا۔ ہاسٹلز کی وجہ سے چترال کے طلبہ سے باہمی رابطہ رہا اور مسائل کا پتہ چلا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے علاوہ آگے جانے کا کوئی راستہ نہیں، ایک بار فیل ہونے والے بچے کو حوصلہ دیا اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ طالب علم نے مالی مسائل کا بتایا تو میں نے یونیورسٹی میں داخلے کی یقین دہانی کرائی۔ طالب علم نے بی کام میں ٹاپ کیا تو پشاور میں داخلے کیلئے دوست کو کہہ کر فیس کا بندوبست کیا۔ آج وہی طالب علم آئن اسٹائن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور کا ڈائریکٹر ہے۔

ہدایت اللہ نے کہا کہ ایک طالب علم سے آغاز کیا تھا آج ہر سال 100 سے زیادہ طالب علموں کی مالی مدد کر رہے ہیں۔ ملک کے مختلف تعلیمی ادارے چترال کے طالب علموں کی مدد کر رہے ہیں۔ مختلف تعلیمی اداروں میں ہر سال چترال کے بچوں کو 5 کروڑ روپے فیس کی معافی دی جاتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں "روز " تعلیمی ادارے کو پورے پاکستان تک پھیلائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا خطہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں ملا ،اس کی تعمیر کیلئے مل کر محنت کرنی ہے۔ تعلیم ہی کے ذریعے ہم ملک میں ترقی و خوشحالی لا سکتے ہیں۔ ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے بلکہ ملکی ترقی میں اپنے حصے کا کام کرنا چاہیے۔ معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ مالی طور پر کمزور بچوں کی مدد کریں۔

Watch Live Public News