پاکستان کے 6 طیارے مار گرانے کا جھوٹا دعویٰ، اے پی سنگھ کو شرمندگی کا سامنا

پاکستان کے 6 طیارے مار گرانے کا جھوٹا دعویٰ، اے پی سنگھ کو شرمندگی کا سامنا
کیپشن: پاکستان کے 6 طیارے مار گرانے کا جھوٹا دعویٰ، اے پی سنگھ کو شرمندگی کا سامنا

ویب ڈیسک: بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کے 6 طیارے مار گرانے کا جھوٹا دعویٰ کرکے دنیا بھر میں بھارت کی جگ ہنسائی کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے نامور صحافی کرن تھاپر کے پروگرام میں امریکی سیکیورٹی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے کہا بھارت کا یہ دعویٰ کہ پاکستان کے متعدد طیارے مار گرائے گئے، سراسر جھوٹ ہے۔ یہ بالکل ویسا ہی ہے جیسا بھارت نے 2019 میں پاکستانی ایف-16 گرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔

بھارتی تجزیہ کار اشوک سوین نے سوال کیا کہ اگر بھارت نے پاکستان کے 6 جیٹ طیارے گرائے تھے تو فضائیہ کے سربراہ کو یہ بتانے میں 3 ماہ کیوں لگے۔ دوسرا سی ڈی ایس نے سنگاپور میں یہ کیوں نہیں بتایا؟ تیسرا وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کو کیوں آگاہ نہیں کیا؟ چوتھا اگر بھارت جنگ جیت رہا تھا تو اس کو کیوں روکا گیا۔

ایک بھارتی شہری نے ایکس پر اے پی سنگھ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فضائیہ کے سربراہ کا یہ جھوٹ اُن کے پیشے کے ساتھ ساتھ مذہب کی بھی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہانے مت بناؤ! آپ کو بدمعاش مودی آر ایس ایس حکومت کی خدمت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

دوسری جانب، وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی ائیر چیف کے الزامات پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے تاخیر سے لگائے گئے الزامات ناقابل یقین اور غیر موزوں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوجی افسران کو سیاسی ناکامی کا چہرہ بنایا جا رہا ہے، پاکستان نے فوری بعد عالمی میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دی، آزاد ذرائع نے بھارتی طیاروں کے نقصانات کی تصدیق کی۔

بھارت کے 6 لڑاکا طیارے، ایس 400 اور ڈرون تباہ کیے، کئی بھارتی ایئر بیس کو فوری طور پر ناکارہ بنایا گیا، لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کو بھاری نقصان پہنچا۔

بھارتی دعوؤں کے برعکس ایک بھی پاکستانی طیارہ تباہ نہیں ہوا، دونوں ممالک اپنے طیاروں کی فہرست آزادانہ جانچ کے لئے پیش کریں۔ جھوٹ سے جنگ نہیں جیتی جاتی، قومی عزم اور پیشہ ورانہ مہارت سے فتح ملتی ہے، جھوٹے بیانیے خطے میں اسٹریٹیجک غلط فہمیوں کے خطرات بڑھاتے ہیں۔

Watch Live Public News