پاکستان میں پہلی بار نوزائیدہ کا پیدائش  کے وقت ڈیجیٹل اندراج

پاکستان میں پہلی بار نوزائیدہ کا پیدائش  کے وقت ڈیجیٹل اندراج

(ویب ڈیسک ) پاکستان میں پہلی بار نوزائیدہ کا پیدائش کے وقت ڈیجیٹل اندراج کردیا گیا۔

ترجمان چیف سیکریٹری سندھ  آصف حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ ننھے میسم عباس کا قاسم آباد حیدرآباد کے سرکاری اسپتال میں پیدائش کے لمحے براہِ راست ڈیجیٹل اندراج کیا گیا۔ سندھ کے اسپتالوں میں CRVS منصوبے  کے تحت اندراج جاری ہے۔

آصف حیدر شاہ نے کہا کہ  36 سرکاری اور 13 نجی اسپتالوں میں برتھ رجسٹریشن شروع کی گئی ہے۔2028 تک 95 فیصد پیدائش و وفات رجسٹریشن کا ہدف مقرر کیا ہے۔ سول رجسٹریشن اینڈ وائیٹل اسٹیٹِسٹکس پراجیکٹ جولائی 2025 میں UNFPA، محکمہ صحت،  نادرا اور لوکل گورنمنٹ کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ کا کہنا ہے کہ  سندھ بھر میں برتھ رجسٹریشن کی تمام فیسیں ختم کی گئی ہے۔پیدائش کا اندراج بچوں کی تعلیم اور صحت تک رسائی کی ضمانت ہے۔دیہی اور دور دراز علاقوں میں رجسٹریشن کی رفتار کو بڑھایا جائے گا۔

Watch Live Public News