(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں طلبہ کو وہ صلاحیتیں اور مواقع دیے جارہے ہیں جن کے نوجوان حقدار ہیں۔ ہونہار سکالر شپ کے اگلے فیز کے لیے پورٹل پھر کھل چکا ہے۔
وزیر اعلی مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کے نام ایکس پر پیغام میں کہا کہ پنجاب کے طلبہ کے لیے ہونہار سکالر شپ کا پورٹل ایک بار پھر سے کھول دیا گیا۔ میرے پیارے پنجاب کے طلبہ آپ کے خواب صوبے کے مستقبل کی دھڑکن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ہونہار سکالرشپ پروگرام سے 80 ہزار نوجوان ذہنوں کو پھلنے پھولنے اور اڑان کے لیے پر دیے گئے ہیں۔ 50 ہزار طلبہ پہلے ہی اپنے ہونہار سکالر شپ سے فیض یاب ہو رہے ہیں، مزید 30 ہزار ہونہار سکالر شپ دیے جائیں اسکی تعداد مزید بڑھائی جاے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ سال سے ہونہار سکالر شپ پروگرام 67 فیوچر پروف ڈسپلنز میں طلبہ کے لیے نئے دروازے کھول رہا ہے۔ پنجاب میں طلبہ کو وہ صلاحیتیں اور مواقع دیے جارہے ہیں جن کے نوجوان حقدار ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ہونہار سکالر شپ کے اگلے فیز کے لیے پورٹل پھر کھل چکا ہے، طلبہ یقین کے ساتھ ہونہار سکالرشپ کے لیے اپلائی کریں اور شوق کے ساتھ تعلیم حاصل کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ جو حاصل کرنا چاہتے ہیں اس پر یقین کرنے سے کبھی باز نہ آئیں، طلبہ کی کامیابی ہمیشہ میرا سب سے بڑا فخر ہے۔