ویب ڈیسک: جاپان ٹوکیو میں باکسنگ ایونٹ کے دوران افسوسناک حادثہ، دو جاپانی باکسر دماغی چوٹوں کے لگنے کے باعث ہلاک ہو گئے۔
28 سالہ شیگتوشی کوٹاری، جو 2 اگست کو 12 راؤنڈز کا ٹائٹل میچ کھیلنے کے بعد گر پڑے تھے، دماغ میں خون جمنے کے باعث انتقال کر گئے۔
صرف ایک دن بعد، اسی ایونٹ میں لڑنے والے 28 سالہ ہیروماسا اوراکاوا بھی ناک آؤٹ ہونے کے بعد اسی نوعیت کی چوٹ کے باعث چل بسے۔
دونوں کی جان بچانے کے لیے سرجری کی گئی پر سرجری ناکام رہی، ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن نے افسوس کا اظہار کیا، سانحے کے بعد جاپانی باکسنگ کمیشن نے فوری اقدام اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ٹائٹل فائٹس اب 12 کے بجائے 10 راؤنڈز پر مشتمل ہوں گی۔