پاکستان علماء  کونسل کی امریکی صدر سے فلسطین میں جنگ بندی کی اپیل

 پاکستان علماء  کونسل کی امریکی صدر سے فلسطین میں جنگ بندی کی اپیل

ویب ڈیسک: پاکستان علماء  کونسل نے فلسطین کی  جنگ بندی اور معاملہ کے حل کے لئے امریکی صدر سے اپیل کردی۔

پاکستان علماء  کونسل کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اسرائیلی جارحیت کے خلاف فوری اقدامات کریں،   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آذربائیجان اور آرمینیا میں امن کا معاہدہ کروانے میں کردار قابل تحسین ہے اسی طرح روس اور یوکرین میں صلح کا صدر ٹرمپ کی طرف سے عندیہ مل رہا ہے۔

 اس سے پہلے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی صدر ٹرمپ کی کوششوں سے ممکن ہوئی، صدر ٹرمپ کی امن کے لئے یہ کامیا ب کوششیں تاریخی اہمیت کی حامل ہیں۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نےکہا کہ ہماری اپیل ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان اور مسلم قائدین کے ساتھ مل کر اپنا تاریخی کردار فلسطین میں امن اور سلامتی کیلئے بھی ادا کریں گے۔

غزہ میں قتل عام کے خاتمے کے لے  نہتے فلسطینی انکی پائیدار امن کے لئے مداخلت کے منتظر ہیں۔ انسانیت صیہونی مظالم اور فلسطینی نسل کشی کے خاتمے کی منتظر ہے۔

Watch Live Public News