(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے جولائی 2026 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جولائی 2026 میں سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے سال بہ سال کی بنیاد پر 13فیصد اضافی ترسیلات زر موصول ہوئے جو نہایت خوش آئند ہے۔جولائی 2026 میں سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات میں ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر بھی 4.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی میں تواتر سے مثبت کردار لائق تحسین ہے۔سمندر پار پاکستانی ہمارا قومی معاشی دھارے کا بیش قدر جزو ہیں۔