(ویب ڈسیک) کولمبیا میں 7.4 شدت کا طاقتور زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں جبکہ کئی افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے مغربی علاقے میں 7.4 شدت کے زلزلے نے شدید تباہی مچادی، زلزلے کے جھٹکے ہمسایہ ملک ایکواڈور میں بھی محسوس کیے گئے۔
کولمبیا کے شہر کیلی کے میئر کا کہنا ہے کہ شہر میں زلزلے کے باعث کم از کم 20 عمارتیں منہدم ہوگئیں جبکہ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے لیے دارالحکومت بوگوٹا اور میڈیلین سے خصوصی ریسکیو ٹیمیں طلب کی گئی ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروےکے مطابق زلزلےکا مرکز چوکوا علاقے کی میونسپلٹی سان جوز ڈیل پالمر میں تھا، جو دارالحکومت بوگوٹا سے تقریباً 400 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔
زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔ملکی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے مقامی حکام کے ساتھ مل کر نقصانات کا تخمینہ لگانے کا کام شروع کر دیا۔