ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
کیپشن: ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ویب ڈیسک: ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ زیر زمین زلزلے کی گہرائی 178 کلومیٹر ریکارڈ جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم فوری طور پر کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کے باعث خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 5 منٹ کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

اسلام آباد اور لاہور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنی دوکانوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

Watch Live Public News