(ویب ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن، بھینس کالونی ، گڈاپ ٹاؤن اور لانڈھی کے اطراف زلزلے کے جھٹکے محسوس کئےگئے ہیں ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.9 تھی جبکہ زلزلے کی گہرائی10 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفتروں سے باہر نکل آئے۔ابتدائی معلومات کے مطابق اب تک کسی جانی و مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ۔