(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو صوبائی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دینے کا خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر مشاورتی اجلاس 20 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے درمیان بلدیاتی انتخابات پر مشاورت ہوگی۔
مشاورتی اجلاس 20 اگست کو اسلام آباد میں ہوگا۔ پنجاب کابینہ کی کمیٹی الیکشن کمیشن کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کرے گی۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو کابینہ کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے حوالے سے اہم مشاورت 20 اگست کو ہوگی۔