پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،11دسمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،11دسمبر 2021
بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی۔ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کو 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے شہر قائد میں گرین لائن بس منصوبے کے ٹرائل آپریشنز کا افتتاح کردیا آئندہ ہفتے سے سرد موسم کی شدت میں اضافہ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں سرد ہوائوں کے داخلے کی پیشگوئی کر دی خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ ملک کی سیاست کو تبدیل کر دوں گا میں تبدیلی لاؤں گا۔ عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے ووٹ دو میں آپ نوکریاں بھی دوں گا اور گھر بھی دوں گا۔ آج 110 روپے کا ڈالر180 روپے کا ہوگیا ہے ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی 18 فیصد سے نیچے نہ آسکی

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔