اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے خضدار میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے دھماکے میں سی ٹی ڈی ایس ایچ او محمد مراد کی شہادت پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور بلندیء درجات کی دعا کی۔ وزیر اعظم نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد دینے کی ہدایت بھی کی۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑنے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے ، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کر نے والے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔