پاکستان میں 2026 کی ممکنہ سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری

پاکستان میں 2026 کی ممکنہ سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری
کیپشن: پاکستان میں 2026 کی ممکنہ سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک: پاکستان میں 2026 کی سرکاری تعطیلات کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا ہے، تاہم ہر سال تعطیلات کی تاریخوں میں تبدیلی متوقع رہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستانی عوام ہمیشہ یہ جاننے کے لیے بے تاب رہتے ہیں کہ نئے سال کی پہلی سرکاری تعطیل کب ہوگی۔ چونکہ اسلامی کیلنڈر چاند کی رویت پر منحصر ہوتا ہے، اس لیے تعطیلات کی تاریخوں میں ہر سال معمولی تبدیلیاں آتی ہیں۔

2026 کے ممکنہ شیڈول کے مطابق:

 5 فروری کو یومِ کشمیر
21 سے 23 مارچ تک عیدالفطر کی تعطیلات
 یکم مئی کو یومِ مزدور
 28 مئی کو یومِ تکبیر
 عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 27 مئی سے تین روز تک
 25 اور 26 جون کو عاشورۂ محرم
 14 اگست کو یومِ آزادی
 26 اگست کو عید میلادالنبیؐ
 9 نومبر کو یومِ اقبال

مزید برآں، 2026 میں یومِ قائداعظم اور کرسمس کی تعطیلات بھی شامل ہوں گی، جبکہ 26 دسمبر کو صرف مسیحی ملازمین کے لیے چھٹی ہو گی۔

دوسری جانب، متحدہ عرب امارات نے بھی 2026 کی سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس میں 12 تعطیلات شامل ہیں:

 یکم جنوری نیو ایئر ڈے
عیدالفطر کی تین تعطیلات
 9 ذوالحج یومِ عرفات
 عیدالاضحیٰ کی تین تعطیلات
 یکم محرم (نیا اسلامی سال)
 12 ربیع الاول عید میلادالنبیؐ
 2 سے 3 دسمبر یو اے ای نیشنل ڈے

اس شیڈول میں تبدیلیاں چاند کی رویت کے مطابق متوقع ہیں۔

Watch Live Public News