24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے 62 مریض جاں بحق

24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے 62 مریض جاں بحق

اسلام آباد (پبلک نیوز) نیشنل کمانڈر آپریشن سنٹر نے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دئیے، 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے62 مریض جاں بحق۔

نیشنل کمانڈر آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے62 مریض جاں بحق ہوگئے 24 گھنٹوں میں ملک میں 1072 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 30512 ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے 5 لاکھ 14ہزار 951 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 5 لاکھ57591 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے تاحا12128 موات ہو چکی ہیں اور24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں31713 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔