اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے۔ ملک میں گذشتہ روز کورونا سے 47 افراد انتقال کرگئے جبکہ 3914 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29650 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 1474075 تک جا پہنچی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کئے ہیں جن کے مطابق پاکستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 3914 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 74 ہزار 75 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 990 جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 92 ہزار 489 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 2 لاکھ 6 ہزار 879، اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 400، بلوچستان میں 34 ہزار 957، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 18 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 41 ہزار 342 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ملک بھر میں گذشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 47 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 650 تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 27 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 13 اور خیبر پختونخوا میں 6 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض انتقال کرگیا۔ کورونا وائرس سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں، جہاں 13298 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ اس کے علاوہ سندھ میں 7954، خیبر پختونخوا میں 6082، اسلام آباد میں 990، بلوچستان میں 370، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 765 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ 84 ہزار 670 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 1716 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں مثبت کیسوں کی شرح 7 اعشاریہ ایک فیصد رہی۔ کورونا وائرس سے ایک روز میں 5459 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 13 لاکھ 59 ہزار 757 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 54 ہزار 638 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3914 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔