اسحاق ڈار نے سینیٹ کی نشست کا حلف اٹھانے کیلئے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا

اسحاق ڈار نے سینیٹ کی نشست کا حلف اٹھانے کیلئے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا
اسلام آباد ( پبلک نیوز) برطانیہ میں زیرعلاج ہونے کے سبب فی الحال ذاتی طور پر آنے سے قاصر ہوں۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی نشست کا حلف اٹھانے کے لیے چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے سینیٹ کی نشست کا حلف اٹھانے کیلئے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا۔ صادق سنجرانی کو لکھے خط کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھی بھجوا دی گئی۔انہوں کہا تین مارچ 2018 کو سینیٹ کی نشست پر ان کے انتخاب کو چیلنج کرنے سے پیدا ہونے والا قانونی تنازعہ حل ہو چکا۔ 21 دسمبر 2021 کو سپریم کورٹ نے سول اپیل مسترد کر دی جس کے بعد عدالت عظمی کا 8 مئی 2018 کا ممبر شپ کی معطلی کا حکم نامہ ختم ہو گیا۔ انہوں نے خط میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے 10 جنوری 2022 کا میری سینٹ نشست پر کامیابی کو معطل کرنے کا اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ قانونی رکاوٹیں دور ہونے کے بعد بطور منتخب سینیٹر حلف اٹھانے کے لیے تیار ہوں۔ برطانیہ میں زیرعلاج ہونے کے سبب فی الحال ذاتی طور پر آنے سے قاصر ہوں۔ بطور سینیٹر ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لیا جائے۔ اگر ورچوئل طریقہ اختیار کرنا ممکن نہ ہو تو چیئرمین سینیٹ آئین کے آرٹیکل 255 کے تحت برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر یا کسی مجاز شخص کے ذریعے حلف لینے کا انتظام کریں۔ اسحاق ڈار نے خط کے ہمراہ لندن میں اپنے معالج کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ بھی ارسال کی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔