ہائیکورٹ نے لاہور شہر میں درختوں کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کردی

ہائیکورٹ نے لاہور شہر میں درختوں کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کردی
لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی دارالحکومت میں درختوں کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کے لئے بڑا حکم جاری کردیا ہے، عدالت نے لاہور شہر میں درختوں کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے متعللق کیس کی سماعت کی، نگران حکومت کی جانب سے سموگ تدارک کے لئے چینی ماہرین کی خدمات کے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ نگران حکومت نے سموگ تدارک کے لئےچینی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے لئے ورکنگ پیپر جاری کردیا ہے۔جس پر عدالت نے کہا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل صاحب آپ اس ورکنگ پیہر کو وفاقی حکومت کےذریعے چِینی جکومت سے شئیر کریں ۔ چینی ماہرین کی مدد سے سموگ کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا ہے کہ شہر میں درخت کاٹنے کو فوجداری جرم قرار دینے کے لیے قانون سازی کی جائے ، لاہور شہر میں سموگ کے معاملے پر پہلے ہی حالات بہت خراب ہیں ، درخت کاٹ کر حالات مزید ابتر نہ کئے جائیں ۔ عدالت نے کہا ہے کہ کسی بھی پراجیکیٹ کے لئے آئندہ محکمہ ماحولیات درختوں کی کٹائی کی صورت میں این او سی جاری نہ کرے۔عدالت نے ٹریفک کےرش والے علاقوں میں خلاف ورزی کی صورت میں ایمرجنسی نمبرز کے بورڈز اویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔