خواجہ آصف کی فتح لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

kh asif rehana dar
کیپشن: kh asif rehana dar
سورس: google

ویب ڈیسک : لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ آصف کی کامیابی اور فارم 47 کا نتیجہ چیلنج کردیا گیا۔آزاد، امیدوار ریحانہ ڈار نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

 رپورٹ کے مطابق درخواست میں ریٹرننگ افسر، الیکشن کمیشن، خواجہ آصف سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

  ریحانہ ڈار نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ خواجہ آصف فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں۔ خواجہ آصف نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا،  فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں۔

  درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے اورلیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم د یتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا جائے مزید فارم 47 کا نتیجہ کالعد م قرار دیا جائے ۔

Watch Live Public News