صدرمملکت کی ترک ہم منصب سے خوشگوارملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

صدرمملکت کی ترک ہم منصب سے خوشگوارملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: صدرمملکت کی ترک ہم منصب سے خوشگوارملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترک ہم منصب سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ پرتگال کے دوران ترکیہ میں مختصر قیام کیا، صدر مملکت اور ترک صدر رجب طیب اردگان میں ملاقات استنبول ایئر پورٹ پر ہوئی، ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔

ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کے دوران دونوں صدور کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا، دونوں صدور نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیلئے اس وقت پرتگال کے دورے پر ہیں۔

Watch Live Public News