لاہور میں   کار ڈمپر سے ٹکرا گئی، لڑکی لڑکا جاں بحق

لاہور میں   کار ڈمپر سے ٹکرا گئی، لڑکی لڑکا جاں بحق

(ویب ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت میں خوف ناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک لڑکی اور لڑکا جاں بحق ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک کار ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا خوف ناک تھا کہ کار سوار شہروز اور صبا شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور ڈمپر کو مین روڑ پر کھڑا کر کے سو گیا تھا۔

حادثے کے بعد پولیس نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Watch Live Public News