ویب ڈیسک: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس (CPI) 2025 کی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کا مجموعی اسکور 2024 کے مقابلے میں ایک درجہ بہتر ہو کر 28 تک پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے 2025 میں 136 ویں پوزیشن حاصل کی ہے، جو گزشتہ چار سالوں کی گڈ گورننس اور ادارہ جاتی اصلاحات کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق، پاکستان میں پبلک سیکٹر، انتظامی بدعنوانی، اور قانون ساز اداروں اور عدلیہ میں بدعنوانی کے اعشاریوں میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔
2024 کے مقابلے میں 2025 میں رپورٹ میں 2 مزید ممالک کا سروے شامل کیا گیا ہے، جس کے بعد اب یہ سروے 182 ممالک پر محیط ہے۔
رپورٹ کے مطابق، 2021 سے 2025 تک پاکستان میں بدعنوانی کے تاثر میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے، اور پچھلے چار سالوں میں پاکستان کی پوزیشن میں 4 درجہ بہتری آئی ہے۔
اس سے قبل دسمبر 2025 میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ 3 میں سے 2 شہریوں نے سرکاری اداروں میں کبھی بدعنوانی یا بے ضابطگی کا سامنا نہیں کیا۔