بی سی سی آئی نے بھارتی کھلاڑیوں پر بڑی پابندی لگا دی

بی سی سی آئی نے بھارتی کھلاڑیوں پر بڑی پابندی لگا دی
کیپشن: ٹی 20 ورلڈ کپ: بی سی سی آئی نے بھارتی کھلاڑیوں پر بڑی پابندی لگا دی

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کو اپنی فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کی درخواست پر بورڈ سے فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت کے بارے میں رابطہ کیا تھا، تاہم بی سی سی آئی نے اپنی پالیسی پر قائم رہتے ہوئے انکار کر دیا۔ بورڈ نے واضح کیا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ فیملیز نہیں رہ سکتیں، البتہ کھلاڑی اپنے طور پر فیملیز کے لیے الگ انتظامات کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ بی سی سی آئی نے 2025 میں دورہ آسٹریلیا کے بعد فیملیز کے لیے گائیڈ لائنز جاری کی تھیں۔

Watch Live Public News