رواں سال کا پہلا سورج گرہن کب اور کہاں دکھائی دے گا؟

رواں سال کا پہلا سورج گرہن کب اور کہاں دکھائی دے گا؟

(ویب ڈیسک ) سال 2026  کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو ہوگا جسے رِنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے۔

اس  حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کا پہلا سورج گرہن ​پاکستان میں نظر نہیں آئے گا،یہ صرف انٹارکٹیکا نظر آئے گا تاہم  افریقا اور جنوبی امریکا کے چند حصوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

اس کے علاوہ ​بحرِ اوقیانوس، بحر الکاہل اور بحرِ ہند کے علاقوں میں بھی جزوی گرہن  نظر آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 56 منٹ پر ہو گا اور شام 5 بج کر 12 منٹ پر گرہن اپنے عروج پر ہو گا جبکہ  اس کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بج کر 28 منٹ پر ہو گا۔

یاد رہے کہ رواں برس 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے۔

Watch Live Public News