رمضان المبارک کا چاند کب نظرآئے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

رمضان المبارک کا چاند کب نظرآئے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کیپشن: رمضان المبارک کا چاند کب نظرآئے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک 1447 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر ہوگی۔ ماہرین کے مطابق 18 فروری کی شام ملک کے مختلف حصوں میں چاند نظر آنے کے روشن امکانات موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اوقات کے مطابق سندھ میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 7 بج کر 24 منٹ تک ہوگا، جبکہ پنجاب میں یہ وقت شام 7 بج کر 8 منٹ تک مقرر کیا گیا ہے۔ بلوچستان میں رویتِ ہلال کا آخری وقت شام 7 بج کر 47 منٹ بتایا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں چاند دیکھنے کا وقت شام 7 بج کر 13 منٹ تک رہے گا۔ آزاد جموں و کشمیر میں یہ وقت شام 6 بج کر 58 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا، جبکہ گلگت بلتستان میں رویتِ ہلال کا وقت شام 6 بج کر 53 منٹ تک ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 فروری کی شام ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف یا جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جس کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات مزید روشن ہیں۔

Watch Live Public News