لکی مروت: سیکیورٹی فورسز ، دہشتگردوں میں فائرنگ ، 2 دہشتگردہلاک،2 سپاہی شہید

لکی مروت: سیکیورٹی فورسز ، دہشتگردوں میں فائرنگ ، 2 دہشتگردہلاک،2 سپاہی شہید
راولپنڈی : لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگردہلاک ہوگئے جبکہ 2 سپاہی بھی شہید ہوئے ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، فائرنگ کے تبادلےمیں دو دہشت گردہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنےمؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا، ہلاک دہشت گردوں میں آفتاب ملنگ اور مسعود شاہ شامل ہیں ۔ دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں ۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران دو بہادر سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا ہے، سپاہی محمدافضل اور سپاہی ابرار حسین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔