ویب ڈیسک: لاس اینجلس کی آگ کے باعث لاکھوں ڈالر مالیت کے محلوں میں رہنے والے اشرافیہ کے سڑک پر آگئے، سالوں کی محنت کروڑوں روپے لاگت سے جمع کئے گئے نوادرات جل کرراکھ ، سن سیٹ بلیوارڈ پر جھومنے والے بلند وبالا پام کے درخت بھی جل گئے۔جہاں نوجوانوں کے اسکیٹنگ بورڈ پرکرتب اور موسیقی کی آوازیں گونجتی تھیں اب قیامت کے بعد کا منظر پیش کررہاہے۔

لاس اینجلس میں آگ کے باعث ہالی وڈ کے مشہور لیجنڈ اداکاروں کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق اداکار انتھونی ہاپکنز، اینا فارس، مینڈی مور، رکی لیک، ہیریسن فورڈ اور یوجین لیوی ان شخصیات میں شامل ہیں جن کی جائیدادیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔

اپنے گھروں سے محروم ہونے والی مشہور شخصیات میں بلی کرسٹل بھی شامل ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ جس پراپرٹی میں وہ 46 سال سے رہ رہے تھے وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

اداکارہ پیرس ہلٹن نے اپنے 84 لاکھ ڈالر مالیت کے ساحل سمندر والے گھر کے جلنے کی فوٹیج دیکھنے کے بعد دکھ کا اظہار کیا۔






آسکرز انتظامیہ کی جانب سے بھی آئندہ ہفتے ہونے والی ایوارڈز کی نامزدگیاں دو روز کے لیے منسوخ کر دی ہیں۔
دوسری جانب کئی ٹی وی شوز کی پروڈکشن سمیت متعدد فلموں کے پریمیئرز بھی منسوخ کیے گئے ہیں۔
ہالی وڈ نے اپنی سالانہ کریٹکس چوائس ایوارڈز کی تقریب ملتوی کر دی ہے،۔ یہ تقریب اصل میں اس ویک اینڈ پر ہونی تھی۔ ریٹکس چوائس ایوارڈز کی تقریب اب 26 فروری تک مؤخر کر دی گئی ہے۔
لاس اینجلس کی آتشزدگی سے ہالی وڈ اسٹارپیرس ہلٹن نے بھی پلیسڈس میں واقع اپنا گھر کھو دیا ، سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام پر ایک جذباتی سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے اس اندوہناک واقعے کی تصدیق کی ہے
انہوں نےاپنی پوسٹ میں کہا
"لفظوں سے پرے دل ٹوٹ گیا۔ اپنے خاندان کے ساتھ بیٹھنا، خبریں دیکھنا، اور مالیبو میں ہمارے گھر کو لائیو ٹی وی پر جلتا دیکھنا ایسی چیز ہے جس کا تجربہ کسی کو نہیں کرنا چاہیے،" ۔
ہلٹن واحد مشہور شخصیت نہیں تھی جو آگ سے متاثر ہوئی تھی۔
امریکی اداکار و پروڈیوسر جیمی لی کرٹس، گلوکارہ مینڈی مور اور کئی سلیبریٹیز سمیت ہزاروں افراد آگ سے متاثرہ علاقے سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔
آگ ساحلی علاقے سانتا مونیکا اور ملیبو کے درمیان ایک پوش علاقے میں لگی ہوئی ہے جہاں بہت سے فلم اور ٹیلی ویژن اسٹارز سمیت کئی مشہور شخصیات کی رہائش گاہیں ہیں۔ مارک ہیمل، بین ایفلیک، ، یوجین لیوی بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو آگ سے متاثرہ ہیں۔
ریئلٹی ٹی وی کے ستارے اسپینسر پریٹ اور ہیڈی مونٹاگ، آسکر کے نامزد جیمز ووڈز، ایڈم بروڈی اور لیٹن میسٹر کے ساتھ آگ کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔
کیلی فورنیا کے سابق گورنر و اداکار آرنلڈ شوارز کی سابقہ اہلیہ اور صحافی ماریہ شریور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ہر طرف تباہی نظر آ رہی ہے۔
اداکار جیمز ووڈز کو بھی آگ کے سبب اپنا گھر چھوڑنا پڑا۔ انخلا سے قبل انہوں نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ان کے گھر کے ارد گرد آگ لگی نظر آ رہی ہے۔
اداکارہ مینڈی مور نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا "ہم سے بہت کچھ چھن گیا ہے، ہم ٹوٹ چکے ہیں۔"