(ویب ڈیسک) اسلام آباد کے سیکٹر F-10 کی ایک سڑک کو تاشقند سٹریٹ کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف نے تاشقند سٹریٹ اور بابر پارک کی دو یادگاری تختیوں کی نقاب کشائی کی۔
اسلام آباد کے سیکٹر F-10 کی ایک سڑک کو تاشقند سٹریٹ کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے F-10 کی سڑک کو تاشقند سٹریٹ کے نام سے منسوب کرنے کی یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی۔
علاوہ ازیں اسلام آباد کے سیکٹر F-7 میں بابر پارک تعمیر کیا جاۓ گا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف نے F-7 میں بابر پارک تعمیرکی تختی کی بھی نقاب کشائی کی۔
اسلام آباد میں سٹرک کی تاشقند سٹریٹ کے نام سے منسوبی اور F-7 میں بابر پارک کی تعمیر دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔