نواک جوکووچ  کا  آسٹریلیا  میں خود کو زہر دیے جانے کا دعویٰ

نواک جوکووچ  کا  آسٹریلیا  میں خود کو زہر دیے جانے کا دعویٰ

(ویب ڈیسک )  24 مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن نواک جوکووچ نے ایک انٹرویو میں  ملیبرن کے ہوٹل میں 2022 میں زہر دیے جانے کا دعویٰ کیا ہے ۔

یاد رہے کہ  نواک جوکووچ کو 2022 میں آسٹریلوی حکام نے آسٹریلین اوپن میں شرکت کی اجازت نہیں دی تھی، کوروناویکسین کے مسئلے پر جوکووچ نے غلط دستاویز پیش کیں جس کے بعد ان کا ویزہ منسوخ کر کے انہیں ڈی پورٹ کیا گیا تھا، اس دوران نواک جوکووچ کو تحویل کے دوران میلبرن کے ایک ہوٹل میں رکھا گیا تھا۔

نواک جوکووچ نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سربیا واپسی پر مجھے صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، میں نے محسوس کیا کہ میلبرن کےہوٹل میں مجھے زہریلی خوراک دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس حوالے سے پبلک میں کسی کو نہیں بتایا کہ میرے جسم میں بہت زیادہ دھات اور مرکری پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ سب خوراک کی وجہ سے ہی ہوا۔

نواک جو کووچ نے کہا کہ  معاملہ فلو سے شروع ہوا اور پھر میری طبیعت خراب ہوتی چلی گئی، ٹیسٹ کرانے کے بعد یہ سب انکشاف ہوا۔

Watch Live Public News