ویب ڈیسک: میلبرن رینیگیڈز کے کپتان اور کوچ نے محمد رضوان کو سست بیٹنگ پر واپس بلانے پر معافی مانگ لی ہے۔
ٹیم مینجمنٹ نے محمد رضوان کو ریٹائرڈ آؤٹ کرنے پر معذرت کی ہے، اور ذرائع کے مطابق، میلبرن رینیگیڈز کے کپتان وِل سدرلینڈ اور کوچ نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر سے براہِ راست معافی مانگی۔
وِل سدرلینڈ نے اس حوالے سے کہا کہ میچ سنسنی خیز مراحل میں تھا اور وہ اپنے رویے پر شرمندہ ہیں۔ انہوں نے کہا، "آپ ایک اچھے کھلاڑی ہیں اور لوگ آپ کو پسند کرتے ہیں۔"
یاد رہے کہ محمد رضوان نے اس فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔ اسٹرائیک ریٹ کم ہونے کی وجہ سے میلبرن رینیگیڈز نے انہیں ریٹائرڈ آؤٹ کر کے میدان سے واپس بلا لیا تھا، جس سے رضوان غیر مطمئن تھے۔